اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں . ماضی میں ہم نے کبھی اپنی ایکسپورٹس پر توجہ ہی نہیں دی، معیشت جیسے بڑھتی ہے اس کا اثر کرنٹ اکاونٹ خسارے پر پڑتا ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت پوری کوشش کررہی ہے، انڈسٹری اٹھے گی تو ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل کے ذریعے گھر اور سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا زیادہ پیسا پلاٹس اور گھروں پر خرچ کرتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی میں میں آتی ہے . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں،چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں، ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پانچ دس مرلہ گھروں کیلئے90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دے دی، گھروں کیلئے 236 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں، ملک میں پہلی بار ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضے دیئے جارہے ہیں . تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کررہا ہے، اسٹیٹ بینک حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہے، سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کیلئے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا جارہا ہے، پروگرام سے ترسیلات زر کے عوض اوورسیزپاکستانیوں کو ریوارڈ پوائنٹس ملیں گے، اسکیم سے اوورسیز پاکستانی سرکاری اداروں سے دی گئی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے، گھروں کیلئے 236 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں، گھروں کیلئے 90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی گئی ہے، ملک میں پہلی بار ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضے دیئے جارہے ہیں .
متعلقہ خبریں