کراچی(قدرت روزنامہ)ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق خریداروں کی جانب سے بک کرائی گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ہیں جبکہ گاڑیوں کی قیمت میں ڈھائی سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیاہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے گاڑیوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا 3 ماہ قبل بک کرائی گئی گاڑی کے مالکان کی جانب سے مکمل رقم کی ادائیگی کے باوجود کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کی قدر اور پیداواری لاگت میں اضافے کو بہانہ بنا کر قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں۔آٹو ایکسپرٹ
مشہود علی خان کے مطابق کیا موٹرز کی جانب سے پکانٹو گاڑی جو 17 لاکھ 81 ہزار روپے کی تھی اس کی قیمت میں 2 لاکھ 69 ہزار روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد قیمت 20 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح اسپورٹیج الفا ماڈل 42 لاکھ 94 ہزار روپے تھی تاہم قیمت میں 3 لاکھ 56 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 50 ہزار روپے کردی گئی، اسی طرح اسپورٹیج ائف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں بھی 3 لاکھ 68 ہزار روہے کا اضافے کے بعد قیمت 51 لاکھ ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 56 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے، اس دوران جن خریداروں نے گاڑیاں بک کروا کر رقم کی ادائیگی کردی ان کے لئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…