حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ ہوا نہ مطالبات تسلیم کئے جارہے ہیں،پٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کے روز ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ہمارے مطالبات تسلیم کئے جارہے ہیں،حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر ہمیں کوئی اعتبار نہیں کیونکہ ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ مارجن میں اضافہ کردیا جائے گا۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ سمری ارسال کرنے کا وعدہ تین نومبر کو کیا گیا تھا، جب تک مارجن میں اضافہ نہیں کیا جاتا احتجاج کرتے رہیں گے اور اپنے مطالبات سے

پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ادھر پٹرولیم مصنوعات پر مارجن میں اضافے کے معاملے پر پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول اورہائی سپیڈ ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں 71 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول پر ڈیلرزمارجن میں 99پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھاکر 3روپے68پیسے اورہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھاکر3روپے68پیسے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول پر ڈیلر مارجن میں 99پیسہ فی لیٹراورہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 83پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پٹرول پر ڈیلر مارجن 3روپے91پیسے سے بڑھاکر 4روپے90پیسے اورہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3روپے30پیسے سے بڑھاکر 4روپے 13پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویزدی گئی ۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں تقریباً پونے 9روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں اضافے کی سمری ای سی سی کو ارسال کردی گئی ہے۔دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور وزارت توانائی و پٹرولیم کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔وزارت پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 99 پیسے بڑھانے کی درخواست کی گئی اوراس اضافے سے ڈیلرز کو ہونے والا ماضی کا نقصان بھی پورا ہوجائے گا ۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور راولپنڈی پہنچے بغیر واپس پشاورروانہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان…

2 mins ago

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago