لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بے شمار ریکارڈز اپنے نام کیے لیکن کیا آپ جانتے ہیں سٹار آل راؤنڈر نے پاکستان کے علاوہ ایک اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی کرکٹ کھیلی؟۔ جی ہاں شاہد خان آفریدی نے 2006ء میں آئر لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے شیلٹلہم اینڈ گلوسٹر ٹرافی میں 6 میچز کھیلے اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 128 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 21.14 کی اوسط سے 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
اس ٹورنامنٹ میں 18 فرسٹ کلاس انگش کاؤنٹی ٹیمیں اور 2 انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں (آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ) شامل تھیں ۔ شاہد آفریدی اور سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے آئرلینڈ کی جانب سے بحیثیت اوور سیز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ثقلین مشتاق اور شاہد آفریدی
ثقلین مشتاق اور شاہد آفریدی
شاہد آفریدی سے قبل اس ٹورنامنٹ کیلئے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق کو آئرلینڈ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہوں نے آخری لمحات میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…