لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے متحرک مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے گزشتہ دو سالوں سے پاکستان میں کوئی مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ عمر اکمل پر فروری 2020ء میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 18 ماہ کی پابندی لگا دی گئی تھی کیونکہ وہ مبینہ طور پر پی ایس ایل کے دوران بکیز کی جانب سے رابطہ کیے جانے کی اطلاع دینے میں ناکام رہے تھے۔
کچھ ممتاز میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق عمر اکمل کو اب قائداعظم ٹرافی 22-2021ء میں واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
عمر اکمل کی پابندی کو بعد میں اس سال فروری میں کھیل کی ثالثی عدالت نے کم کر کے صرف ایک سال کر دیا تھا۔ باصلاحیت دائیں ہاتھ کے کھلاڑی پر 4.25 ملین روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس سال کے شروع میں عمر اکمل کو قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے میچوں میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی جہاں وہ سینٹرل پنجاب کے لیے کھیلے تھے تاہم عمر اکمل کو فرسٹ الیون ٹورنامنٹس میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے امریکہ جاکرکیلیفورنیا میں لیگ کرکٹ کھیلی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…