مہنگائی کا بے قابو جن گلی گلی اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے، شہبازشریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی، قریہ قریہ اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے،ڈالر کی پرواز قوم کی مہنگائی کے دردناک کرب کو مسلسل بڑھا رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قطاروں میں کھڑے عوام آج پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں، پورے ملک کو تین سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، پٹرول، آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کے لئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی دیدہ دلیرہ پر حیرت ہے ، اب کنٹینر والی باتیں کیوں بھول گئے ہیں، اب ان کی سیاسی اخلاقیات کہاں ہے، مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی اور گھر گھر اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے، ہر دن، ہربحران، قیمتوں میں ہر اضافہ پکارپکار کر دہائی دے رہا ہے کہ یہ حکومت چلتی رہی تو ملک نہیں چلے گا، عوام تکلیف میں رہے گی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کا بحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، گیس مہنگی اور موجود بھی نہیں، نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافے کا نیا بم قوم پر گرنے والا ہے، یکم جنوری سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سینکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی، آئندہ ماہ 1400 سے بڑھا کر 1700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو یونٹ کرنے کی تیاری قوم کو زبح کرنے کے مترادف ہے، عمران نیازی صاحب غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللہ تعالی کے پاس۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے سراٹھا رہا ہے، پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور150 تک مل رہی ہے، کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہونا نااہلی وبدانتظامی کی انتہا ہے، ڈالر 177 روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے، روپے کی قدر میں ایک فیصد کمی مہنگائی میں 14 سے 16 بنیادی پوائنٹس میں اضافہ کرتی ہے، ڈالر کی پرواز قوم کی مہنگائی کے دردناک کرب کو مسلسل بڑھا رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے۔

Recent Posts

باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری…

2 mins ago

لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتارکر لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل…

4 mins ago

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

6 mins ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

7 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

11 mins ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

14 mins ago