کویت نے 2 سال بعد وزٹ ویزا کا آن لائن اجراء دوبارہ شروع کردیا

کویت سٹی (قدرت روزنامہ) خلیجی ملک کویت نے 2 سال بعد وزٹ ویزا کا آن لائن اجراء دوبارہ شروع کردیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی جانب سے کورونا وباء کے باعث روکے گئے وزٹ ویزا جاری کرنے کے آن لائن عمل کا آغاز 2 سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر کردیا گیا ہے ۔ روزنامہ الرای نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت داخلہ نے تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے سیاحتی ویزوں کی فراہمی دوبارہ شروع کردی ہے ، یہ ویزا 53 ممالک کے شہریوں کے لیے اب آن لائن دستیاب ہے اور ملک میں آنے سے پہلے اسے حاصل کرنا ضروری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کویت آنے کے خواہشمند درخواست گزار کو سیاحتی ویزا کے حصول کے لیے دیے گئے طریقہ کار کے تحت درخواست جمع کرانا ہوگی ، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا جب کہ ٹکٹ بک کرنے کے علاوہ فیس بھی ادا کرنی ہوگی جس کے بعد ’مائی امیونیٹی‘ ایپلی کیشن میں خود کو رجسٹر کرنا ہوگا ، اس رجسٹریشن میں پی سی آر سرٹیفکیٹ کا شامل ہونا بھی ضروری ہے ، اس کے بعد ہی مسافر کو فوری طور پر ملک میں داخل ہونے کی اجازت مل سکے گی۔

جن ممالک کو کویت کے سیاحتی ویزے جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے:
سپین ، جرمنی ، اندورا ، یوکرائن ، آئرلینڈ ، آئس لینڈ ، آسٹریلیا ، ایسٹونیا ، پرتگال ، جمہوریہ چیک ، ڈنمارک ، سویڈن ، ویٹیکن ، برطانیہ ، ناروے ، آسٹریا ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، جاپان ، یونان ، اٹلی بیلجیم ، بلغاریہ ، بھوٹان ، برونی ، پولینڈ ، ترکی ، عوامی جمہوریہ چین ، ہانگ کانگ ، جمہوریہ ہنگری ، جارجیا ، رومانیہ ، سان مارینو ، سلوواکیہ ، سلووینیا ، سنگاپور ، سوئٹزرلینڈ ، سربیا ، فرانس ، فن لینڈ ، قبرص ، کروشیا ، کمبوڈیا ، کینیڈا ، جنوبی کوریا ، لٹویا ، لاؤس ، لتھوانیا ، لکسمبرگ ، لیختنسٹین ، مالٹا ، ملائیشیا ، موناکو ، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ شامل ہیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

2 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago