سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے اقاموں اور لیبر کارڈ کی سہ ماہی تجدید کا آغاز

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں کی سہ ماہی تجدید کا آغاز کر دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اور وزارت ہیومن ریسورسز نے سدایا کے تعاون سے اقاموں کی سہ ماہی تجدید کا آغاز کر دیا ۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر ملکیوں سے تمام فیسیں سہ ماہی وصول کی جا سکتی ہیں،فیصلے میں گھریلو عملہ اور اس ضمن میں آنے والے کارکن شامل نہیں ہوں گے۔وزارت ذاخلہ کے مطابق فیصلے پر باقاعدہ عملدرآمد کے بعد اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے

کفیلوں کو تین ماہ، چھ ماہ، نو ماہ اور 12 ماہ کے آپشن دیے جائیں گے،یہی سہولت غیر ملکی مقیم کے اہل خانہ کے اقاموں کی تجدید کے لیے بھی ہوگی،سہ ماہی تجدید کی سہولت سے کفیل اپنے کارکنوں کی ضرورت کے مطابق اقامہ تجدید کرا سکتے ہیں۔دوسری طرف محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ اقاموں اور لیبر کارڈ کی تجدید کے لیے نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے کی طرح ابشر بزنس اور مقیم پورٹل سے رجوع کرلیا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

4 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

4 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

5 hours ago