یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی ہو گیا۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پٹرول مہنگا ہونے کے باوجود نایاب رہا جس کی وجہ پٹرولیم ڈیلرز کی منافع میں اضافے کی ہڑتال تھی۔حکومت نے پچھلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی نظر آ رہا ہے۔
یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجوہات فی لٹر پٹرول پر 4 روپے پٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں اضافہ اور پھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے کا اثر ہوں گی۔مشیر خزانہ شوکت عزیز نے 22 نومبر کو اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات طے پا گئے ہیں۔

پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے۔شوکت ترین نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم اپنے موقف پر کھڑے رہے۔

پٹرولیم لیوی 10 ارب روپے کرنے کا کہا تھا وہ تو ہم نہیں کر سکیں گے۔پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 30 روپے تک لے کر جانی ہے۔بس اب دیکھنا ہے کہ یکم دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کتنا ہوتا ہے۔دوسری جانب ق پٹرول پمپس کی بندش کی وجہ سے پریشانی کا شکار شہریوں کو خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
حکومت کیساتھ معاملات طےپانے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے فوری بعد ملک بھر کے پٹرول پمپس کھلنا شروع ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈویژن ‏نے فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

Recent Posts

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

1 min ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

4 mins ago

کھچڑی میں چھپکلی گر کر پکنے سے 81 افراد ہسپتال پہنچ گئے

پٹنہ(قدرت روزنامہ )بھارتی ریاست بہار کے دو اضلاع بیتیا اور نوادہ میں زہریلا کھانا کھانے…

7 mins ago

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر…

26 mins ago

راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی…

48 mins ago

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

1 hour ago