امین اسلم کا زرتاج گل سے جھگڑے کی خبروں پر موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک امین اسلم نے حکومتی وزراء کے درمیان گلاسکو میں جھگڑے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کا زرتاج گل سے جھگڑے کی خبروں پر موقف سامنے آگیا ہے،ملک امین اسلم نے جھگڑے کی خبروں کے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے خلاف پارٹی کے انضباطی ونگ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ریاض فتیانہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کی گئی گفتگو جھوٹی ہے، فاضل ممبر کا الزام 200 فیصد جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہے، انہوں نے کہاکہ زرتاج گل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے باعث جلد وطن واپس آنا پڑا،ملک امین اسلم نے کہا ہے کہا گیا کانفرنس میں پاکستان کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، کانفرنس پر پاکستان کا ایک روپیہ بھی نہیں خرچ ہوا، کانفرنس مکمل طور پر غیر ملکی ڈونرز کے تعاون سے ہوئی، ریاض فتیانہ کو غلط فہمی کیوں ہوئی سمجھنے سے قاصر ہوں،ملک ریاض فتیانہ خود بغیر کسی دعوت نامے کے ایک این جی او کی سپانسرشپ پر پہنچے، انہوںنے کہا کہ کانفرنس میں پاکستانی پویلین مصروف ترین مرکز رہا۔

دنیا بھر کے میڈیا نے پاکستانی پویلئین اور کلائمیٹ ویژن کو کوریج دی،50 کے قریب موسمیاتی تبدیلی کے وزراء سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستانی کوششوں کو سراہا، برطانوی وزیراعظم خود پویلین تشریف لائے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی الزامات کی تحقیقات کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ وزیر مملکت زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان کانفرنس میں لڑائی ہوئی،زرتاج گل امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آ گئی ،گلاسکو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی۔
انہوںنے کہاکہ نیپال اور دوسرے ممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو نہیں کیا۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کا کروڑوں روپے ضائع ہوا۔چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے آڈٹ حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

2 mins ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

3 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

7 mins ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

11 mins ago

کھچڑی میں چھپکلی گر کر پکنے سے 81 افراد ہسپتال پہنچ گئے

پٹنہ(قدرت روزنامہ )بھارتی ریاست بہار کے دو اضلاع بیتیا اور نوادہ میں زہریلا کھانا کھانے…

14 mins ago

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر…

33 mins ago