خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے خواہشمند فرزندان توحید کیلئے خوشخبری

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے خواہشمند فرزندان توحید کو مسجد الحرام کی بالائی منزل سے خانہ کعبہ کے طواف کی اجازت مل گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں کے لیے حرم شریف کی بالائی منزل کو کھول دیا گیا ہے ، ایسے افراد جو صرف طواف کی غرض سے مسجد الحرام آنا چاہیں وہ مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کرسکیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ طواف بیت اللہ کی غرض سے آنے والوں کے لیے اعتمرنا ایپ پر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ، مسجد الحرام کی بالائی منزل سے طواف کے لیے وقت مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت نصف شب کے بعد سے 3 بجے تک جب کہ صبح 9 سے 10 بجے اور صبح 7 سے ایک بجے تک طوف کی اجازت ہوگی ۔

دوسری جانب سعودی عرب نے خانہ کعبہ کے طواف اور حجرِ اسود کے بوسے کی اجازت کیلئے نئے انتظامات کا اعلان کردیا ، غیر معتمرین افراد کے مطاف میں اور مطاف کی تمام منزلوں پر مکمل گنجائش کے ساتھ طواف کی اجازت کے لیے سروس کا عنقریب آغاز کر دیا جائے گا جب کہ منظور شدہ موبائل ایپلی کیشنوں کے ذریعے حجر اسود کو بوسہ دینے ، رکنِ یمانی کے استلام اور حطیم (حِجرِ اسماعیل) کے اندر نماز کی بکنگ کی خدمت بھی شروع کی جائے گی ، عمرہ اور نماز کی اجازت کے حصول کے لیے اعتمرنا اور توکلنا ایپلی کیشنوں کا استعمال جاری رہے گا ۔

اس ضمن میں حرمین شریفین کی انتظامیہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والوں کو اعلیٰ ترین خدمات پیش کرنے کے واسطے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ، جس کے تحت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو بھی پوری طرح نافذ کیا گیا ہے ۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

37 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

41 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 hour ago