پاکستان کے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی ٹرانسفرمیں قانونی معاملات طے پا گئے

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی ٹرانسفرمیں قانونی معاملات طے پا گئے ہیں . تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے قوم کیساتھ ایک ساتھ تین بڑی خبریں شیئر کر دیں .

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ تین اچھی خبریں ، پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی . سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا،سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں قانونی معاملات طے، ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے . . .

متعلقہ خبریں