اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ازبکستان کے صدر سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ازبک صدر نے وزیراعظم عمران خان کو فون کیا جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کوبڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی ۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ازبک صدرکو دورے کی دعوت بھی دی ہے جو انہوں
نے قبول کرلی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبک صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے کے جلد اختتام کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…