(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے خوفزدہ تھی۔
گزشتہ دنوں انضمام الحق نے ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا۔
انضمام الحق نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم سے خوفزدہ تھی، اگر آپ ٹاس کے موقع پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا انٹرویو دیکھیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کس پر دباؤ تھا۔‘
ورلڈ کپ میں شکست، کپل دیو نے کوہلی کے نمبر کاٹ لیے
اُنہوں نے کہا کہ ’ہماری ٹیم کی باڈی لینگویج ان کے مقابلے بہت بہتر تھی، ایسا نہیں ہے کہ روہیت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت دباؤ میں تھا بلکہ روہیت شرما خود دباؤ میں تھے، یہ واضح تھا کہ تمام بھارتی کھلاڑی شدید دباؤ میں تھے۔‘
انضمام الحق کو لگتا ہے کہ پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا دباؤ اتنا زیادہ تھا کہ ٹیم شکست سے سنبھلنے میں ناکام رہی۔
سابق کپتان نے کہا کہ ’بھارتی ٹیم کبھی بھی اس طرح نہیں کھیلتی جس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا ہے، وہ ایک اچھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے۔‘
مشتاق احمد نے کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پیشگوئی کردی
اُنہوں نے کہا کہ ’اگر آپ بھارت کی گزشتہ 2 سے 3 سالوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو وہ فیورٹ تھے۔‘
انضمام الحق نے مزید کہا کہ ’پاکستان سے ہارنے کے بعد، بھارت پر اس قدر تنقید ہوئی کہ وہ مزید میچ ہارتے گئے۔‘
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…