(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ وائرل ہے جس میں اُن کے ولیمے کی تاریخ کی بھی تصدیق ہو گئی ہے.
جنید صفدر کے ولیمے کے کارڈ کے مطابق اُن کا ولیمہ اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو ہوگا۔
سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ کے سرِورق پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ولیمے کی تاریخ کے ساتھ جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح سے لی گئی تصویر بھی موجود ہے۔
گزشتہ دنوں جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔
جنید صفدر کی بارات اور ولیمہ کہاں ہوگا؟
یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔
جنیدصفدر کا ولیمہ دسمبر کی کس تاریخ کو ہوگا ؟
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے وکیل کی جانب اُن کے کیس کی سماعت 17 دسمبر کے بجائے کسی دوسری تاریخ کو رکھنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان(…
کراچی(قدرت روزنامہ)نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار کو خط لکھ…
کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر فارم47 کی…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع…