پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے اہلخانہ، دوستوں اور مداحوں کو ’تھینکس گیونگ‘ کی مبارکباد دی . اداکارہ نے لکھا کہ ’اپنے خاندان میں دو نئے اضافے کے لیے بہت شکر گزار ہوں . ‘ اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں ہماری شاندار زندگیوں کے لیے، اپنے تمام شاندار دوستوں اور خاندان کے لیے شُکر گزار ہوں . ‘ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پریتی زنٹا کی جانب سے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا تھا . پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش پریتی زنٹا نے اپنے شوہر جین گڈ اینف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کو بتایا تھا کہ وہ دونوں جڑواں بچوں کے والدین بن گئے ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)حال ہی میں جڑواں بچوں کی والدہ بننے والی بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کردی .
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریتی زنٹا نے اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی جوکہ اُن کے جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد کی پہلی تصویر ہے .
متعلقہ خبریں