(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان نے کمشنرکراچی کو نسلہ ٹاور مسمار کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں نسلہ ٹاورکو گرانے سے متعلق سماعت میں عدالت نے پوچھا کمشنر صاحب! بلڈنگ کو نیچے سے گرانے کا کیا طریقہ ہے؟ ماہرین سے مدد لی ہے یا خود ہی کررہے ہیں؟ کب مکمل کریں گے آپ؟ ہم نے ایک ہفت کا وقت دیا تھا۔
کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ آج شام سے اوپر سے کام بھی شروع ہوگا۔ دوسو لوگ کام کررہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی کہ جائیں چارسو لوگوں کو لگا دیں۔
سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنرکراچی سے نسلہ ٹاورانہدام کی ایک ہفتے میں مکمل رپورٹ طلب کرلی۔
رضا ربانی نے بتایا کہ تجوری ہائٹس گرانے کا کام مکمل کرکےاسٹرکچرمسمارکردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج نسلہ ٹاور اور تیجوری ہائٹس گرانے سے متعلق کیس کی سماعت میں کمشنر کراچی نےعدالت میں نئی پیش رفت رپورٹس جمع کرائیں۔
کمشنر کراچی کی نئی رپوٹس میں سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ نسلہ ٹاور، تیجوری ہائٹس گرانے پر تیزی سے کام جاری ہے اورعدالتی حکم کے مطابق نسلہ ٹاوراور تیجوری ہائٹس مکمل گرانے تک کام جاری رہے گا۔
گذشتہ روز سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورمسمارکرنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…