منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں پیشی

(قدرت روزنامہ)منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے . تفصیلات کے مطابق لاہوراحتساب عدالت نمبر 2 میں شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بھی 13 دسمبر تک ملتوی کردی گئی .

شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں حاضری مکمل کی . احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے ریفرنس کی سماعت کی . ملزم فضل داد عباسی کے انتقال کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی . وکیل شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ منی لانڈرنگ کیس میں علی احمد گرفتارریمانڈ پرہے . تفتیش مکمل ہونے تک سماعت ملتوی کی جائے . آشیانہ اقبال ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت نمبر 5 میں آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی . عدالت نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی . احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت کی . گواہ کی عدم حاضری پر نیب نے التوا کی درخواست کی . ریفرنس میں شہباز شریف، احد چیمہ سمیت دیگر ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی . . .

متعلقہ خبریں