لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ، کہا کہ اپنا استعفیٰ آج وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر رہا ہوں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ ’’وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں اُنہیں اپنے نیوز چینل سماء نیوز کے حوالے سے قائل کیا ہے،غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو لہذا میں بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔‘‘
عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج وزیر اعظم کو قائل کرلیا ہے ، میں ممنون ہوں کہ انہوں نے میری گزارش قبول فرمائی جس کے بعد استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیج رہا ہوں ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…