اسلام (قدرت روزنامہ) صحافی نجم سیٹھی کے وزیر اعظم سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری اور علی زیدی نے کہا کہ چڑیا والا نجومی لوگوں کو وزیر اعظم پر حملے کیلئے اکسا رہا ہے ۔
وفاقی وزیر شیری مزاری نے کہا کہ یہ آدمی پی ٹی آئی اور عمران خان کو گرانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے اور اب ناکام ہو کر ایسے غلیظ حربے استعمال کر رہا ہے ، کیا یہ قانون سے بالا تر ہیں ؟، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ چڑیا والا نجومی میڈیا پر لوگوں کو تشدد کیلئے اکسا رہا ہے ، نجم سیٹھی کی جھنجھلاہٹ اور مایوسی اس ویڈیو کلپ میں صاف ہے ۔
واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے ایک پروگرام میں کہا کہ اپوزیشن کو اس بار لانگ مارچ کرنا ہوگا تو زبردست کرنا ہوگا ، پچھلی بار تو پودے بھی نہیں ہلے ، اس بار بس پہنچ جانا ہے اور گملے تو کیا بہت سے سر بھی توڑنے ہوں گے ، توڑ پھوڑ کرنی ہوگی ، اس کے بغیر کام نہیں چلے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…