لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 25 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ سے راجن پور جانے والی بس ڈیرہ غازی خان میں جھوک یاروکے قریب تونسہ روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیئر عالم کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈاکٹر نیئر نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس میں 75 مسافر سوار تھے، حادثےمیں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ
جائے وقوعہ سے بس اور ٹریلر کو ہٹا دیا گیا ہے اور ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…
لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…
لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…
کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…
بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…