لندن(قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 74.25 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 5.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 74.25 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور برطانوی خام تیل کی قیمت 78.51 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ ایک ماہ قبل برطانوی خام تیل کی قیمت 86.40 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر تھی۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکہ نے چین، جاپان، برطانیہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر رواں سال تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اضافی تیل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.60 ڈالر ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…