پسنی فش ہاربر کی بحالی کے منصوبے میں کرپشن کا انکشاف،ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) فش ہار بر کی بحالی اور توسیع کا منصوبہ کرپشن کی نذر ہوگیا، قومی احتساب بیورو بلوچستان نے پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز منیر احمد، علی گل کرد، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالرب،اسسٹنٹ انجینئرخلیل احمد، سی ای او مہران انجینئرنگ ورکس ندیم ظفر او ر ضہیم عباس کے خلاف قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کریا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے پسنی فش ہاربر کی بحالی اور توسیع کے لئے 800 ملین روپے کی گرانٹ کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے 2010 میں پی سی ون بنایا اور 2015 میں باقاعدہ کام شروع کیا گیا۔

توسیع و بحالی منصوبہ کے پی سی ون کے مطابق پسنی فش ہاربر کو فعال بنانے کے لئے ڈریجر خرید کر بریک واٹر /حفاظتی پشتوں کی توسیع اور مرمت کرنی تھی جبکہ ملزمان نے کام کئے بغیر منصوبہ کے لئے جاری رقم میں کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو 32 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔افسوس ناک امر یہ ہے کہ منصوبہ کرپٹ عناصر کی کرپشن کی وجہ سے گیارہ سال گزرنے کے بعد بھی تا حال نا مکمل ہے۔نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم نے پروجیکٹ ڈائریکٹرز منیر احمد، علی گل کرد، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالرب انجنیئرخلیل احمد، سی ای او مہران انجنیئرنگ ورکس ندیم ظفر او ر ضہیم عباس کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں داخل کر دیا ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

23 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago