تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا . اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی . کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں . مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں . انہوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی . مریم نے کس حیثیت سے یہ بات کی . اجلاس کو وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی . وزارت اطلاعات نے کاروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا . وزیر اعظم کا کہناتھ یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے، ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا ہے . مریم نے کس حیثیت سے بات کی،یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں،ا ن کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا .
متعلقہ خبریں