موجودہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو بلاول کے علاوہ کسی سے ہاتھ ملا کر چلنا گوارا نہیں ، اسٹیبلشمنٹ کیلئے پیپلز پارٹی واحد آپشن ہے پی پی سینئر رہنما اعتزاز احسن کا حیران کن انکشاف
نجی ٹی وی سماء کو دیے گئے انٹرویو میں اعتزازاحسن نے دعویٰ کیا کہ میاں نوازشریف کبھی واپس نہیں آئیں گے . پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پاکستان سے 40 گنا زیادہ نواز شریف کی دولت باہر ہے اور نوازشریف صرف اپنی بیٹی کو یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں . انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی پیپلز پارٹی اب واحد آپشن ہے . بلاول کے سوا کسی سے ہاتھ ملانا اسٹیبلشمنٹ کو وارا نہیں ہوگا . موجودہ حالات پر انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پٹڑی سے بالکل اترگئی ہے اور موجودہ حکومت نے پاکستان کو ناقابل گورننس بنا دیا ہے . 3 سال میں شدت پسند عناصر کو چھوٹ دے دی گئی . اپنےسیاسی کیرئیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میری جماعت اور میرا خاندان ہے،اپنی جماعت میں وقتاً فوقتاً رائے دیتا رہتا ہوں . . .