اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما بیرسٹرچوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف صرف اپنی بیٹی کو یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں اور وہ خود کبھی پاکستان نہیں آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق اعتزازاحسن نے بتایا کہ شہبازشریف اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کا اُن سے یہی مطالبہ ہے کہ پہلے نواز شریف کو واپس لائیں۔نجی ٹی وی سماء کو دیے گئے انٹرویو میں اعتزازاحسن نے دعویٰ کیا کہ میاں نوازشریف کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پاکستان سے 40 گنا زیادہ نواز شریف کی دولت باہر
ہے اور نوازشریف صرف اپنی بیٹی کو یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی پیپلز پارٹی اب واحد آپشن ہے۔ بلاول کے سوا کسی سے ہاتھ ملانا اسٹیبلشمنٹ کو وارا نہیں ہوگا۔ موجودہ حالات پر انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پٹڑی سے بالکل اترگئی ہے اور موجودہ حکومت نے پاکستان کو ناقابل گورننس بنا دیا ہے۔3 سال میں شدت پسند عناصر کو چھوٹ دے دی گئی۔اپنےسیاسی کیرئیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میری جماعت اور میرا خاندان ہے،اپنی جماعت میں وقتاً فوقتاً رائے دیتا رہتا ہوں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…