راولپنڈی (قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر بن گئیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ نگار جوہر کو بیجز لگائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ تھری سٹار خاتون جنرل کو آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کورسنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف نے میڈیکل کور میں یاد گار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ نگار جوہر کو بیجز لگائے۔
لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تھری سٹار خاتون جنرل کو آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے پر فوج اور قوم کو فخر ہے۔ آرمی چیف نے کورونا کے دوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کورونا کے خلاف صف اول کے سپاہی کا کردار ادا کیا۔آرمی میڈیکل کور نے فرض کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…