پاکستان سے سفری پابندی ہٹانے کے بعد سعودی حکام کی قرنطینہ سے متعلق وضاحت

ریاض(قدرت روزنامہ) پاکستان سے سفری پابندی ہٹانے کے بعد سعودی حکام نے قرنطینہ سے متعلق وضاحت جاری کردی ۔ عرب میڈیا ے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان، بھارت، مصر، انڈونیشیا، برازیل اور ویتنام پر مملکت براہ راست آنے سے روکنے کی پابندی کو ختم کردیا گیا ہے ، تاہم ان ممالک سے سعودی عرب آنے پر مسافروں کو 5 دن کا قرنطینہ کرنا پڑے گا ، اس مقصد کے لیے مختلف شہرں میں خصوصی قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں جدہ، ریاض، دمام الخبر اور ظہران شامل ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ سعودیہ آنے والوں کو مملکت پہنچنے پر 5 دن کے لیے ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا ، اس مقصد کے لیے مسافر ایئرپورٹ سے براہ راست ہوٹل قرنطینہ سینٹرز پہنچیں گے جہاں وزارت بلدیات کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت مسافروں کو ٹھہرایا جائے گا ، یہاں قرنطینہ کے آخری روز مسافروں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا اور رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیشن ختم کردی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے عمارتوں میں پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا بندوبست قرنطینہ سینٹر کرے گا ، قرنطینہ سینٹرز میں 3 ہزار 276 افراد کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہے ، ان سینٹرز میں تازہ ہوا کا بندوبست بھی کیا گیا ہے اس کے علاوہ یہاں صفائی کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے گا ۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں ، جس کے بعد پاکستانیوں کو براہ راست مملکت آمد کی اجازت مل گئی ہے ، پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست مسافر پروازیں آپریٹ ہو سکیں گی ، سعودی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے ہزاروں ایسے سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی ممکن ہو گئی ہے، جو کئی ماہ قبل پاکستان آنے کے بعد دوبارہ سعودی عرب واپس جانے سے قاصر تھے ، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

Recent Posts

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

22 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

24 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

26 mins ago

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے…

30 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

2 hours ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

2 hours ago