وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کا دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کا دعویٰ کردیا، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ! رواں سال تمام شہروں کے سیوریج کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں، صوبے میں پولیو کا کوئی نیا کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ اس سال پنجاب بھر میں تمام شہروں کے سیوریج کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں اور صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے ویکسینیشن کا عمل تسلسل سے جاری ہے اور انشاء اللہ ہم جلد اس مرض کا پاکستان سے مکمل طور پر خاتمہ کر دیں گے۔دوسری جانب آئندہ ماہ دسمبر میں خیبر پختونخوا میں پولیو مہم 10 دسمبر سے شروع ہوگی جو 14 دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ ضلع خیبر اور پشاور میں پولیومہم 10 سے 16 دسمبر تک دو دن اضافے کیساتھ جاری رہے گی، دسمبر میں پولیو مہم کے لئے 28438 موبائل ٹیمیں، 1128 ٹرانزٹ ٹیمیں، 1901 فکسڈ، اور 151 رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ کل 66227 افراد یو سی لیول پر مہم میں حصہ لیں گے۔

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سیکورٹی کے تمام انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ اسی طرح کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ کراچی میں انسداد پولیو کے لئے کراچی انتظامیہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی کہ کراچی سے وائرس کا جلد از جلد خاتمہ ہو، پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لئے عالمی پارٹنرز کا تعاون قابل قدر ہے۔
وہ اپنے دفتر میں پولیو او ور سائٹ بورڈ POB کے سر براہ اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فا?نڈیشن کے گلوبل ڈیولپمنٹ ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر کرس ایلس Dr. Chris Elias کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والے تیرہ رکنی پولیو اوور سائٹ بورڈ POB کے ارکان کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انھو ں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں انسداد پولیو کے کراچی میں کی جانے والی کوششیں قابل قدر ہیں کراچی میں انسداد پولیو کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ان کے دورہ کا مقصد ڈپٹی کمشنرز سے ملاقات ہے تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کے لئے ان سے براہ راست مشاورت کی جا سکے۔
انھوں نے ان کوششوں کو پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے صحح سمیت میں کاوش قرار دیا۔ اجلاس نے رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور وائرس کے خاتمہ کی کوششوں کو مو ثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا اور فیصلہ کیا کہ پولیو ورکرز کی ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ان کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کیے جائںٴْ گے اور دیگر اقدامات کے علاوہ مانٹرنگ نظام کو موثر بنایا جائے گا۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

2 hours ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

2 hours ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

2 hours ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

2 hours ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

3 hours ago