سعودی عرب کا مدینہ منورہ میں جدید میڈیکل ٹاور اور ہسپتال بنانے کا اعلان

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے مدینہ منورہ میں 300 بستروں پر مشتمل میڈیکل ٹاور اور ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا ۔ اُردو نیوز نے اخبار 24 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل ٹاور اور ہسپتال کے قیام کے لیے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان کی سربراہی میں حتمی منصوبے پردستخط کردیے گئے ہیں ، میئر مدینہ انجینیئر فہد البلیھشی اور ڈاکٹر سلیمان الحبیب میڈیکل سروسز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سلیمان الحبیب نے معاہدے پر دستخط کیے ، میڈیکل ٹاور اور ہسپتال کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز روڈ پر 18 ہزار مربع میٹر سے زیادہ بڑے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا ، جس کے لیے مدینہ میونسپلٹی نے پلاٹ لیز پر فراہم کیا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ میڈیکل ٹاور 10 منزلہ ہوگا جس کی لیز کا عرصہ 50 سال مقرر کیا گیا ہے ، اس میڈیکل ٹاور اور ہسپتال میں بچوں اور بڑوں کو ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کی سہولت فراہم کی جائے گی ، جہاں دل کے امراض اور آپریشن کی جدید ترین سہولتیں بھی مہیا ہوں گی جب کہ زچہ بچہ کے علاج اور آپریشن کا انتظام ہو گا ۔

دوسری جانب سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ایک ایسا وینٹی لیٹر بنایا ہے جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے اور مریض کی ضرورت کے تحت آکسیجن کی مقدار میں کمی بیشی کرتا رہتا ہے ، اس وینٹی لیٹر کو ہر وقت آکسیجن سلنڈر یا سینٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم سے منسلک رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ اپنے اطراف کی ہوا جذب کرکے اس میں سے آکسیجن الگ کرکے مریض کو فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اس وینٹی لیٹر میں خصوصی قسم کے سینسرز اور مصنوعی ذہانت والا مؤثر نظام لگایا گیا ہے جس کو استعمال میں لاتے ہوئے یہ مریض کی دھڑکنوں اور سانس کی رفتار میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی مسلسل نظر رکھتا ہے اور ان کی بنیاد پر مریض کو درکار آکسیجن کی مقدار میں بھی کمی بیشی کرتا ہے۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

9 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

19 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

21 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

43 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

45 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

47 mins ago