مشروبات پینے والے ہوجائیں ہوشیار نئی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات

لندن (قدرت روزنامہ)برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین نے اس امر کا تحقیقی جائزہ لیا ہے کہ کیا مختلف قسم کے نرم مشروبات کے استعمال سے کووِڈـ19 کے ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آسکتا ہے۔ان محققین نے برطانیہ میں اسکولوں کے طلبہ کی جانب سے بعض مشروبات یا میٹھی اشیاء کے استعمال کے ذریعے کووِڈـ19 کے ٹیسٹ کے جعلی مثبت نتائج حاصل کرنے سے متعلق رپورٹس کیمنظرعام پر آنے کے بعد یہ تحقیق کی ہے۔ان محققین نے چار میٹھی اشیاء کے استعمال کے بعد کووِڈـ19 کے ٹیسٹ کیے ہیں لیکن ان کا نتیجہ منفی رہا ہے۔البتہ 14 میں

سے 10 مشروبات کے استعمال کے بعد کووِڈـ19 کے ٹیسٹ کے مثبت یا کم زور مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ان محققین نے اسکولوں کوہدایت کی ہے کہ وہ طلبہ کے اس قسم کے ٹیسٹوں کے نتائج سے خبردار رہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں مارچ سے اسکول کووِڈـ19 کی کسی قسم کی علامت کے بغیر بھی طلبہ سے ہفتے میں دو مرتبہ پی سی آر ٹیسٹ کرانے کا تقاضا کررہے ہیں۔اگر کسی طالب علم کا مثبت نتیجہ آجائے تو پھر پوری جماعت کے طلبہ کو اپنے گھروں میں تنہائی میں رہنا پڑتا ہے۔جولائی کے اوائل میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ برطانیہ میں طلبہ نے اسکول میں حاضری سے بچنیکے لیے ایک نیا حربہ اختیار کیا ہے اور انھوں نے کووِڈـ19 کے ٹیسٹ کا جعلی مثبت نتیجہ لینے کی غرض سے اورنج جوس کا استعمال شروع کردیا ہے۔اس طرح وہ اسکول سے دو ہفتے کی چھٹی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔لیورپول یونیورسٹی کے محققین نے اپنے نتائج کی بناپر یہ سفارش کی ہے کہ کووِڈـ19 کے ٹیسٹ کے لیے صبح نہار مْنھ نمونہ حاصل کیا جائے۔جس شخص یا طالب علم کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے،اس نے کچھ بھی نہ کھایا پیا ہو اور ٹیسٹ کیاس عمل کی مکمل نگرانی کی جائے۔برطانوی اخبار گارڈین نے گذشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ اسکول کے طلبہ نے چھٹی لینے کے لیے کووِڈ کے ٹیسٹ کا یہ نیا تجربہ کیاتھا۔ اس میں ٹیسٹ کے لیے مائع مواد استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کا نتیجہ وائرس سے متاثرہ جوس نہیں ہوتا بلکہ بظاہر اس کا تعلق اس کی تیزابیت سے ہے جو بنیادی طورپر ٹیسٹ کی اصلیت ختم کردیتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اگرکیچپ اور کوکا کولا سمیت دیگر غذاؤں اورمشروبات کا استعمال کیا جائے تواس کے بعدکووِڈ کے ٹیسٹ کی صورت میں مبیّنہ طور پر مثبت نتائج ظاہر ہوتے ہیں۔طلبہ کے اس جعلی تجربے کی ویڈیوز ٹک ٹاک ایپ پر وائرل ہوگئی تھیں اور ان میں صارفین کو مختلف مائعات کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

Recent Posts

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

2 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

9 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

18 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

36 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

8 hours ago