ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ۔۔۔ ہر شہری 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا ہے، بڑا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا، ہر شہری 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے بڑھتے ہوئے قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے اختتام تک ملک کے مجموعی قرضے 16 کھر ب 2 ارب تھے، 2018 میں قرضے 29 کھرب 8 ارب روپے تک پہنچے، 2021 میں پاکستان کے کل قرضے اور واجبات 50 کھرب 5

ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے قرضہ نہیں لیں گے، انہوں نے صرف 3 سال میں 20 کھرب 7 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، اس حکومت نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا، پہلے ہر پاکستانی 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا مقروض تھا، اس حکومت کے قرضوں کے بعد ہر شہری 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے، صرف 3 سال میں اس حکومت نے ہر پاکستانی پر 91 ہزار روپے کا اضافی بوجھ ڈالا ہے۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

2 hours ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

2 hours ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

2 hours ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

2 hours ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

3 hours ago