لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزارت سے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنی وزارت سے استعفیٰ پیش کیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علیم خان کی خدمات کو سراہا۔عثمان بزدار نے علیم خان کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، آپ نے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے نمایاں خدمات سرانجام
دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے طور پر علیم خان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔یاد رہے کہ علیم خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں صوبائی وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے پر قائل کیا ہے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…