کراچی: نسلہ ٹاور کے باہر پولیس بڑھا دی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کراچی میں واقع نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کو گرانے کا کام جاری ہے، نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی۔ہیوی مشینری اور مزدوروں کی مدد سے نسلہ ٹاور کو گرایا جارہا ہے، جبکہ ہیوی مشینری اور مزدورں کی مدد سے ہی تجوری ہائٹس کو بھی توڑنے کا عمل جاری ہے۔کراچی کی شاہراہِ فیصل پر نرسری کے مقام پر سروس روڈ پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔
نسلہ ٹاور کی بالائی منزلوں کو مزدوروں کی مدد سے جبکہ نیچے کی دیواریں ہیوی مشینری کے ذریعے گرائی جا رہی ہیں۔عمارت کو منہدم کرنے کے کام کے باعث نرسری سے شاہراہِ قائدین جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔واضح رہے کہ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور سے متعلق سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عمارت گرانے میں سستی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کو نسلہ ٹاور 1 ہفتے میں گرا کر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

36 mins ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

42 mins ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

1 hour ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

1 hour ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

1 hour ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

2 hours ago