سپریم کورٹ نے چائلد پورنوگرافی میں ملوث ملزم کی ضمانت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ اس جُرم میں ملوث ملزمان ضمانت کے مستحق نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے واقعات کی بڑی وجہ ہے۔
چائلڈ پورنوگرافی معاشرے کا ایک بڑا ناسور اور تباہی کا باعث بنتی جا رہی ہے بچوں کے مستقبل اور اخلاقیات کے لیے چائلڈ پورنوگرافی سنگین خطرہ ہے۔ لہٰذا چائلڈ پورنوگرافی کے بڑھتے خطرے کےساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ضروری ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہنا تھا کہ چائلڈ پورنوگرافی کی ویڈیوز پھیلانے سے معاشرہ کھوکھلے پن کا شکار ہوتا ہے جو ایک جُرم ہے۔

ملزم کے وکیل کی یہ دلیل قابل قبول نہیں ہے کہ کوئی متاثرہ فریق سامنے نہیں آیا، ملزم عمر خان پر کیس بچوں کی نازیبا اور قابل اعتراض ویڈیو پھیلانے کا ہے، بنانے کا نہیں۔ ملزم عمر خان کی شکایت براہ راست فیس بُک انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے چائلڈ پورنوگرافی کیس میں گرفتار ملزم عمر خان نامی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی اور ٹرائل کورٹ کو ملزم کے خلاف کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کم سن بچے بچیوں سے جنسی زیادتی کے کئی واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے ہیں۔ ایسے میں کئی ملزمان کو چائلڈ پورنوگرافی کے مرتکب ہونے پر گرفتار بھی کیا گیا، ملزمان کم سن بچے اور بچیوں کو اغوا کر کے یا ورغلا کر اپنے ساتھ لے جاتے تھے اور ان کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناتے ہیں جنہیں بعد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

6 mins ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

18 mins ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

28 mins ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

30 mins ago

بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین…

41 mins ago

جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں وفاقی…

1 hour ago