بابر اعظم کی تعریف شائقین کرکٹ نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم میں اپنی ”بھابھی” ڈھونڈ لی

لیڈز (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ کی جانب سے تعریف کیئے جانے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل نے ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے ایک پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا تھا اور اس کے ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی کا استعمال بھی کیا تھا۔انگلش ویمن کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔کوئی انہیں مستقبل کی قومی بھابھی قرار دے رہا ہے،

کسی نے ڈینیئل کے نام کے ساتھ بابر اعظم کا نام جوڑ دیا تو کسی نے بابر اعظم کو شادی کی مبارک باد دیدی۔نوید عباسی نامی صارف نے لکھا کہ لگتا ہے خاتون آپ بابر اعظم کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہیںایک صارف نے کہا کہ ڈینیئل کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پر 5 یا 6 ہزار لائکس آتے تھے تاہم بابر اعظم کے نام کے ٹوئٹ پر انہیں اب تک 23 ہزار لائیکس آچکے ہیں، یہ بابر اعظم کے نام کا ہی کمال ہے۔واضح رہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے ہوم ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی تھی۔اس میچ میں بابر اعظم نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، محمد رضوان کے ساتھ انہوں نے 150 رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی۔

Recent Posts

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

3 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

10 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

27 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago