سوشل میڈیا کا استعمال ذہنی دباو کا سبب بنتا ہے ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کل ہر کوئی سوشل میڈیا کے استعمال کی لت میں مبتلا ہوچکا ہے اور ایسے میں زیادہ تر لوگ اپنا قیمتی وقت ان پلیٹ فارمز کے استعمال پر برباد کردیتے ہیں۔سوشل میڈیا کا استعمال دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے اور کورونا وائرس کے دوران اس رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عام طور پر لوگ خود کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں تاہم کچھ لوگ اسے اپنی بوریت دور کرنے کا ذریعہ بھی سمجھتے ہیں۔
اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں آج کے اس جدید دور میں سوشل میڈیا سے دور رہنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں لیکن جہاں سوشل میڈیا کے استعمال کے بے پناہ فوائد ہیں، وہیں پر اس کے کچھ نقصانات بھی پائے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا کا استعمال وقت کا ضیاع تو ہے ہی لیکن اب محققین کی جانب سے اس بحث کا آغاز بھی ہوچکا ہے کہ جو لوگ بوریت دور کرنے کی غرض سے اس پلیٹ فارم کا استعمال کررہے ہیں ، وہ اس کے مسلسل استعمال سے ڈپریشن یعنی ذہنی دباو کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

حال ہی میں امریکا میں اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس کا موضوع ’سوشل میڈیا اور دماغی صحت‘ تھا۔ یہ تحقیق ڈاکٹر روئے پرلس کی سربراہی میں کی گئی۔

سوشل میڈیا اور ذہنی صحت کے حوالے سے کی گئی اس تحقیق میں 5400 بالغ افراد کو شامل کیا گیا اور اس دوران ان تمام لوگوں کو ایک سال تک سوشل میڈیا استعمال اور ان کے ذہنی دباو کی علامات کا جائزہ لیا گیا لیکن 6 ماہ بعد ہی ان میں ڈپریشن کی علامات پیدا ہونا شروع ہوگئیں۔
اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو لوگ بہت زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں وہ بہت جلد ذہنی دباو کا شکار ہوجاتے ہیں، ممکنہ طور پر یہ لوگ انسٹاگرام پر لوگوں کی تصاویر یا پھر ٹک ٹاک پر اچھی ویڈیوز دیکھ کر ڈپریشن میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
ڈاکٹر پرلس کے مطابق ایک طرف تو سوشل میڈیا لوگوں کو آپس میں جوڑے رکھتا ہے اور معلومات کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے لیکن ساتھ ہی ان پلیٹ فارمز پر غلط معلومات اور افواہوں کا بازار بھی گرم رہتا ہے جو نوجوان پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
تحقیق کے آغاز میں کسی بھی فرد میں معمولی ڈپریشن کو بھی رپورٹ نہیں کیا تھا تاہم تحقیق کے دوران کیے گئے مختلف سروے کے ذریعے یہ بات سامنے آئی کہ ان 12 ماہ کے دوران کچھ لوگوں میں ذہنی دباو کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ سوشل میڈیا کے 3 پلیٹ فارمز نوٹ کیے گئے جن میں فیس بک ، ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ شامل ہیں۔
ڈاکٹر پرلس سے جب پوچھا گیا کہ آیا ان لوگوں کے ذہنی دباو میں اضافہ صرف سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوا جس پر انہوں نے جواب دیا یہ سوال ایسا ہی ہے کہ ’’مرغی پہلے آئی یا انڈہ‘‘۔ڈاکٹر نے کہا کہ اس کا بہتر جواب یہ ہوسکتا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے افراد پہلے سے ہی ذہنی دباو کا شکار تھے حالانکہ بظاہر وہ بالکل ٹھیک تھے لیکن ان پلیٹ فارمزکے استعمال نے ان کے ذہنی دباو کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Recent Posts

عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو رشوت لینے پر قید اور جرمانے کی سزا

کراچی(قدرت روزنامہ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو…

7 mins ago

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔…

22 mins ago

سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بناوں گا: فیصل کریم کنڈی

پشاور ( قدرت روزنامہ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ میری ایک…

24 mins ago

پنجاب :سی ایم مفت وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) سی ایم مریم نواز مفت وائی فائی کے دائرہ کار میں…

29 mins ago

پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک بار پھر سپریم…

32 mins ago

اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ مانگنے والے 3پولیس اہلکاروں کو سزا دے کر مثال بنا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )تھانہ بارہ کہو کی حدود میں میاں بیوی سے نکاح نامہ…

40 mins ago