اب آریا پار آپ نہیں ہم کریں گے، فضل الرحمان کا نوازشریف کو پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سخت شرائط نے پی ڈی ایم کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا۔بول نیوز کو ذرائع نے بتایا پاکستان ڈیموکریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اپنی شرائط پیش کردیں جس کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی کڑی شرائط پر پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کیلئے رابطے تیزکردیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے قائد ن لیگ نواز شریف کو پیغام میں کہا ہے کہ اب مزید دو رخی پالیسی بدلنا ہوگی۔ اب آر یا پار آپ نہیں ہم کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کو آئندہ سال مارچ کے اختتام سے قبل اسمبلیوں سے مستعفی ہونا ہوگا جبکہ ملک میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بھی مسلم لیگ ن سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو حصہ نہیں لینا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی شرائط پرن لیگ سے 6 دسمبر تک جواب مانگ لیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی چھوٹی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی مکمل حمایت کی ہے۔دوسری جانب مولانا فض الرحمن کی کڑی شرائط پر ن لیگ کے سینئررہنماﺅں نے مؤقف اختیا رکیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تو ن لیگ پنجاب سے فارغ ہو جائے گی۔ پنجاب میں تحریک انصاف ہی کے لوگ بلدیاتی اداروں میں بیٹھے ہوں گے۔ ہمیں کسی صورت ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

16 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

25 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

36 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

46 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

56 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

1 hour ago