تحریک انصاف کی حکومت کے دوران غیر ملکی قرض میں 32 ارب ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی حکومت کے دوران غیر ملکی قرضے میں 32 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کہا ہے کہ 2008 میں جب پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت 45 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ تھا، جو 2013 میں بڑھ کر 61 ارب ڈالر تک جا پہنچا ، اس طرح پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 16 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بھی ملکی و غیر ملکی قرضوں کے حصول کا سلسلہ جاری رکھا اور 2018 میں جب (ن) لیگ کی حکومت کی مدت ختم ہوئی تو ملک پر واجب الادا قرضوں کا حجم 95 ارب ڈالر تک جاپنچا۔ اس طرح (ن) نے پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 33 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ کیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2018 میں برسراقتدار آنے کے بعد ستمبر 2021 تک تحریک انصاف کی حکومت 32 ارب ڈالر کا قرض لے چکی ہے، اس طرح اس وقت پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 127 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
پاکستان پر قرضوں کے بوجھ کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے زیادہ قرض لینے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کے پانچ سالہ اقتدار میں سود سمیت قرضوں کی ادائیگی کے بعد خالص قرضے کا حجم 22.5 ارب ڈالر تھا جبکہ موجودہ حکومت کے تین سال میں پرانے قرضوں کی سود سمیت ادائیگی کے بعد خالص قرضے کا حجم 9.9 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قدر کم رکھی تھی، اگر ایسا نہ ہوتا تو ان کے دور میں ملک کے ذمہ مجموعی قرضے کا حجم بھی 285 ارب ڈالر بنتا۔ جو آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 175 روپے کے حساب سے بھی 285 ارب ڈالر پر ہی موجود ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago