قومی ایئرلائن پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن وسیع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن وسیع کرنے کا اعلان کردیا ہے، یکم دسمبرسے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 35 پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازیں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور سے روانہ ہوں گی۔ ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے پیش نظر فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز بھی کردیا گیا ہے اور سعودی عرب کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
یکم دسمبرسے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار35 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ یہ پروازیں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور سے روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت 6 ممالک کو براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان سے جانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں 5 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ سے نیدرلینڈز آنے والی 2 پروازوں میں 61 مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

نیدرلینڈز کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنیوالی 2 پروازوں کے 61 مسافروں میں کورونا وائرس کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ سے آئے کورونا وائرس مثبت افراد میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی جانچ جاری ہے۔نیدرلینڈز کے حکام کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنیوالے کورونا مریضوں کو ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کو ’اومی کرون‘ کا نام دیا ہے، وائرس کے نئے قسم کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر مختلف ممالک نے افریکی ممالک سے آنیوالی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

44 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

1 hour ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

2 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

2 hours ago