شہبازشریف نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دےدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے، معاشی تباہی جوہری پاکستان کی سلامتی کیلئے زہرقاتل ہے، خدارا آنکھیں کھولی جائیں۔
انہوں نے حکومتی پالیسیوں اور ناقص کارکردگی پر اپنے ردعمل میں ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دے دیا اور کہا کہ ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر ملک میں حکومت اور درست معاشی پالیسی نہ ہونے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے ۔

معاشی تباہی جوہری پاکستان اور اس کے سلامتی کے مفادات کے لئے زہرقاتل ہے، خدارا آنکھیں کھولی جائیں۔ معاشی تباہی سے ایسا طوفان اٹھے گا جس میں ہم فاٹف اوردیگر درپیش مسائل بھول جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی محب وطن قوتیں معاشی وعوامی تباہی پر حب الوطنی کے جذبے سے سوچ بچار کریں، وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ واضح رہے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر178روپے سے تجاوز کر کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں70 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.90روپے سے بڑھ کر175.40 روپے اور قیمت فروخت 175.05 روپے سے بڑھ کر175.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.80 روپے سے بڑھ کر177.80روپے اور قیمت فروخت 177.80 روپے سے بڑھ کر178.30روپے ہو گئی۔ یورو کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 196.50روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت 199.50روپے سے بڑھ کر200 روپے ہو گئی جبکہ 50 پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت236.50 روپے سے بڑھ کر237 روپے ہو گئی۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

36 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

53 mins ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

1 hour ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

2 hours ago