سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو حساب اور جواب دینا پڑے گا، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو حساب اور جواب دینا پڑے گا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹس کرتے ہوئے مریم نواز نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی .

بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نہ ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نہ ہی چھپا سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے . . .

متعلقہ خبریں