پنجاب حکومت کا یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے نشستیں دُگنا کرنےکا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے نشستیں دُگنا کرنے کا اعلان کردیا، بلوچستان کے اضلاع میں ہسپتال بنائیں گے اور ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ بھی دیں گے، پنجاب اور بلوچستان کی سرحد پر چیکنگ کے نظام کو آسان اور سہل بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان سیکریٹریٹ میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور حزب اختلاف کے اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر پنجاب کی یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کے لئے مختص نشستیں کی تعداد دگنا کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے بلوچستان کے ہر شعبہ میں معاونت جاری رکھے گا۔بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام بھی پنجاب کو اپنا گھر سمجھیں۔

بلوچستان کے عوام اور عوامی نمائندوں کو پنجاب میں ہمیشہ بھرپور عزت و احترام ملے گا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی اسپتال بنائیں گے۔ پنجاب اور بلوچستان کی سرحد پر چیکنگ کے نظام کو آسان اور سہل بنائیں گے۔بلوچستان کے صحت ورکرز کو پنجاب میں ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مل جل کر پاکستان اور اپنے صوبوں کی خدمت کرنا ہے۔ بلوچستان کے عوام صحت مواصلات تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پنجاب کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں دونوں صوبوں کے مابین معاونت میں اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago