پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت 6ممالک پر سفر ی پابندیاں عائد کردیں

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جنوبی افریقہ اس سے ملحقہ ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلنے کے پیش نظر پاکستان نے ہانگ کانگ سمیت 6افریقی ممالک پر سفر ی پابندیاں عائد کردں۔ این سی او سی کی طرف سے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی ہے ان میں جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتنی اور بوٹسوانہ شامل ہے ان ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا اور فوری طور پر ان ممالک سے بلواسطہ بلاواسطہ آمد پر پابندی ہو گی۔ ان ممالک سے وطن واپس آنے

والے پاکستانیوں کو مشروط طور پر اجازت ہو گی انہیں صرف استثنا حاصل کرنے کے بعد اجازت دی جائے گی اور درجہ ذیل ہیلتھ /ٹیسٹنگ پروٹوکول کو لازمی بنانا ہوگا ان میں ویکیسنیشن کا سرٹیفیکٹ سفرسے 72گھنٹے قبل منفی پی سی آر رپورٹ دکھا نا ہوگی اور ائیر پورٹ پر رپیڈ اینٹی جین ٹیسٹ کیا جا ئے گا ۔منفی رپیڈ اینٹی جین کیسز کی صورت میں 3دن کیلئے لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کے بعد تیسرے روز سول انتظامیہ رپیڈ اینٹی جین ٹیسٹ لے گی رپیڈ اینٹی جین ٹیسٹ مثبت کیسز کی صورت میں 10روز کے لئے قرنطینہ کر نا ہو گا اور 10ویں روز پی سی آر ٹیسٹ لیا جا ئے گا این سی او سی کے مطابق ان ممالک سے پھنسے ہو ئے پاکستانیوں کے لئے 5دسمبر سے 21دسمبر تک استثنا کے بغیر سفر کی سہولت فراہم کی جا ئے گی تاہم مذکورہ صحت و ٹیسٹنگ پروٹوکولز لاگو ہو نگے۔ ایو ی ایشن ڈویژن، ائیر پورٹ منیجمنٹ اور اے ایس ایف ان ممالک سے آنے والی بلاواسطہ پروازوں کے ذرایعے آنے والوں مسافروں کی سکریننگ کا طریقہ کار وضع کر یں گے اور 29 نومبر 2021تک تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ شئیر کریں گے۔دریں اثنا وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ اور 6جنوبی افریقی ممالک سے سفری پابندیوں کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا گیا ہے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 12سال اور زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن ضروری ہو گئی ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago