پاکستانی فاسٹ بائولرز 28 سالہ ریکارڈ توڑنے کے قریب

لاہور (قدرت روزنامہ) 1993ء کے بعد سے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کے لیے بہترین سال رہا ہے جس میں پاکستانی فاسٹ بولرز اب تک 22.89 کی اوسط سے 95 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اس سے قبل 1993ء میں پاکستانی فاسٹ بائولرز نے ایک سال میں 21.49 کی اوسط سے 99 وکٹیں لی تھیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے 5ویں پاکستانی بولر بن گئے۔
کرکٹ ایکسپرٹ مظہر ارشد کے مطابق اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ عمران خان نے 1982ء اور وقار یونس نے 1990ء میں انجام دیا۔ یاسر شاہ 2017ء اور ثقلین مشتاق 1999ء میں ایک سال میں 5 مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس 1993ء کے کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 شکار کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں جس میں وہ 6 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔ حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جس میں انہوں نے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کی وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 330 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

Recent Posts

وزیراعلی خیبرپختونخوا ساری حدود پار کررہے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی ساری…

6 mins ago

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین ہوگیا

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

26 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان…

26 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے منگل تک تیز ہواؤں…

29 mins ago

بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت کے اعلان پر ڈاکٹر شہبازگل کا موقف بھی آگیا

  نیویارک (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج…

32 mins ago

وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی جسے منظوری…

35 mins ago