مریم نواز کو اپنی آڈیو پر معافی مانگنی چاہیے، فرخ حبیب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اپنی آڈیو پر معافی مانگنی چاہیے، مریم کس حیثیت سے ایسے احکامات دے رہی تھیں، مسلم لیگ ن ان کو ریکارڈ کا حصہ بنائے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ایڈٹ شدہ آڈیوز اور ویڈیوز ہیں، ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، آج تک کوئی آڈیو، ویڈیو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنی، لیگی قیادت اپنی جائیدادوں کی خریداری کی رسیدیں بھی جمع کروادے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آڈیو ٹھیک ہے جسے مریم نواز نے تسلیم کیا، اس میں سنا جا سکتا ہے کیسے میڈیا کا گلا دبایا جارہا تھا، آج وہ کس منہ سے آزادی صحافت کی بات کرتی ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ آڈیو کی فارنزک کا جیسے کہا جارہا ہے لگتا ہے فرانزک کے پیسے مسلم لیگ ن نے دیے ہیں، ارشد ملک کی ویڈیو ریکارڈ کا حصہ بنی نہ یہ لوگ ثاقب نثار کی آڈیو ریکارڈ کاحصہ بنا رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں اس وقت بڑے بڑے چیلنجز کاسامنا ہے، رواں سال 6 ہزار ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف ہے، ہمیں نوجوانوں کی معاشی کفالت کرنی ہے، ہمیں نوجوانوں کے معاشی مستقبل کی نئی راہیں تلاش کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران وزیراعظم کے وڑن کیمطابق مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایا گیا، احساس پروگرام کے تحت طالب علموں کے لیے اسکالر شپ دینے کا سلسلہ جاری ہے، کامیاب پاکستان پروگرام بھی لارہے ہیں۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کیتحت نوجوانوں کی فنی تعلیم پر زور دیا جائیگا۔فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، ریلیف عام آدمی کو بھی ملے گا۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago