پشاور (قدرت روزنامہ)لوئر دیر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو معطل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے، اعلامیے میں پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہےکہ قانون سب کے لیے برابر ہے، عدالت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔یاد رہےکہ چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تیمرگرہ کورٹ میں تعینات سینئر سول جج پر الزام لگایا تھا کہ اس نے 3 ماہ قبل 15 لاکھ روپے رشوت طلب کرکے بہن کو نوکری دینےکا وعدہ کیا تھا اور زیور واپس کرنےکے بہانے
بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر جج کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار معطل سینئر سول جج کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، جبکہ لڑکی کو دارالامان منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…