نیب ہمیں نہیں چھیڑ سکتا اگر چھیڑا تو منہ کی کھانی پڑے گی ، فضل الرحمان

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیب ہمیں نہیں چھیڑ سکتا اگر چھیڑا تو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا چیلنج یہ ہے کہ کون معاملات ٹھیک کرے گا ، یہ جو ہم پر مسلط کیے گئے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، ایک کروڑ نوکریوں کا کہہ کر نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ، اب معیشت کو چلانا چیلنج بن چکا ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ آج پارلیمنٹ یرغمال ہے، جس کے ذریعے حکومت الیکشن میں دھاندلی کے لیے قانون سازی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاتح ہیں حکمران شکست زدہ ہیں ، ہم نے اسلام اور شریعت کو شناخت دینی ہے ، نیب ہمیں نہیں چھیڑ سکتا اگر نیب نے چھیڑا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ریاست کی شکل رکھتا ہے، لیکن آج پاکستان کی آزادی چھینی جارہی ہے ، سندھ اور بلوچستان کے جزائر کے ملک وہاں کے لوگ ہیں، ہر صوبے کے لوگ اپنے وسائل کے مالک ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) وفاقی دارالحکومت تک لانگ مارچ لے جاتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے پر عدم فیصلہ اور تذبذب کا شکار ہے ، میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس بار ای فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں لیکن ان کے دیگر ساتھی ان کے اس خیال سے قطعی متاثر نہیں ہیں جس نے مولانا فضل الرحمان کو مایوس کر دیا ہے، مسلم لیگ ن بھی اُمید باندھے بیٹھی ہے کہ شاید ملک میں ابھرتی ہوئی صورتحال پی ڈی ایم کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے ، مولانا فضل الرحمان اس بات پر خاصے عرصے سے رنجیدہ ہیں کہ پہلے بھی جب اتحاد میں 11 جماعتیں شامل تھیں اور اب صرف 9 جماعتیں ہیں

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago