لاہور ؛ پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے 23 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازیکے دوران گردن پر ڈور پھرنے سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شالیمار لنک روڈ پر پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے 23 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا ، مشتاق کالونی کا رہائشی اسد نامی نوجوان شاپنگ مال میں ملازمت کرتا تھا ، ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد متوفی موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ اس دوران ایک پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈور سے شہری کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ، انہوں نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پتنگ بازی کی وجہ سے قیمتی جان کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔
سردار عثمان بزدار نے پتنگ بازی کے واقعات پر زیروٹالرنس کی پالیسی اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے ، کسی بھی علاقے میں پتنگ بازی ہونے پر متعلقہ پولیس افسر سے جواب طلبی کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے قانون نے پتنگ بازی کے جرم میں ملوث مجرمان کو سزائیں دینے کے حوالے سے مسودے کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق پتنگ بازی کے جرم میں ملوث ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں گی، منظور کیے گئے قانونی مسودے کے مطابق پتنگ بازی کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے کسی بھی شہری کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

3 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

3 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

3 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

3 hours ago