(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بتایا کہ انہیں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایک دبئی کی کمپنی نے دبئی بلایا جس کے بعدوہ اس کمپنی کی ایمبیسڈر بن گئیں اور اسی دوران بہت سے ملکوں کے دورے کئےتاہم اپنے ذاتی خرچے پر بہت کم ملکوں کے دورے کئے۔ متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا حالیہ اکاؤنٹ تیسرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جس پر 6 ملین فالوورز ہیں، پہلے 2 اکاؤنٹ مختلف ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بند کردیے گئے تھے۔ شاہانہ زندگی کے بارے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک ٹک ٹاک نے کوئی معاوضہ نہیں دیا تاہم ٹک ٹاک کی بدولت حال ہی میں اسنیک ویڈیوز اور لائیکی نے اپنے پلیٹ فارم پر آنے کی پیشکش کی اس سلسلے میں ہمیں 4 لاکھ 85 ہزار کے چیک دیئے گئے اور کہا گیا کہ ہم ان کے پلیٹ فارمز پر آکر ان کے لیے ویڈیوز بنائیں لیکن ا ب تک ٹک ٹاک کی جانب سے کوئی پیسے نہیں دیئے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ جب ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کیں تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اتنی فین فالوونگ ہوجائے گی، ابتدا میں تنقید بھی بہت ہوئی لیکن اتنی ہی کامیابی بھی ملی اور درحقیقت ایسا ہی ہے کہ جتنی تنقید ہوتی ہے اتنی ہی کامیابی بھی ملتی ہے، پیسہ انسان کو قسمت سے ملتا ہے۔ ٹک ٹاک بنیادی طور پر ٹک ٹاکرز کو پیسے نہیں دیتا لیکن اس کے ذریعے بہت سی کمپنیاں ٹک ٹاکرز سے رابطہ کرلیتی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…